Publisher: Book Corner|ISBN:
9789696623540 |Pages:
480
Shipping Weight:
0|Dimensions:
null
Share
Description
۲۰۸۴ قبل از مسیحدریائے سندھ کہ کنارے موہنجو ڈرو کے عظیم شہر میں پرکا نامی ایک نوجوان پروہتوں کے تیزی سے بڑھتے ہوے اثر و رسوخ پر سخت فکرمند ہے۔ اور اپنی محبوب ستھوئی کی بے اعتنائی پر بھی۔۴۵۵ بعد از مسیحٹکشاسیلا کی مشہور زمانہ درسگاہ میں بدھ مترا نامی بھکشو سخت آزردہ ہے کہ اس کے ساتھی گوتم بدھ کے پیغام رحم دلی کو بھول چکے ہیں۔ اسی دوران ایک بھیانک خطرہ تیزی سے ان کی طرف گامزن ہے۱۶۲۰ بعد از مسیحمغل شہنشاہ جہانگیر کے دور میں دو آوارہ گرد قسمت کے دھنی اس کوشش میں ہیں کہ طبقہ امرا کو دھوکہ دہی کے زریعے لوٹیں کھسوٹیں۔ لیکن بات بن ہی نہیں رہی۔ معاملہ تو بگڑتا ہی چلا جا رہا ہے۱۸۵۷ بعد از مسیحمیر صاحب داستان گو انسانی فریب کاری کا قریبی مشاہدہ کرنے کا بعد اپنے ہم وطنوں کو خبردار کرنے کی مہم پہ نکلے ہیں۔ اسی دوران ہندوستان میں برطانوی راج کے خلاف جدوجہد قوت پکڑ رہی ہے۲۰۰۹ بعد از مسیحدور حاضر کے لاہور میں ایک غریب بیوہ رفیعہ بیگم انصاف کے حصول کی تلاش میں قانونی بھول بھلیوں اور مکار نوسربازوں سے بچتی پھر رہی ہے۔ ادھر پولیس سے مفرور اشتہاری بلا سینٹی اپنی حیران کن زندگی پہ نظر دوڑاتا ہے۲۰۸۴ بعد از مسیحایک زیر عتاب دانشور اس تحقیق میں غرق ہے کہ وہ کیا قیامت خیز واقعات تھے جن کی بدولت دنیا اب پانی کے زخائر پہ مسلسل جنگیں لڑ رہی ہے۔ اور انسانیت دو بالکل مختلف گروہوں میں بٹ چکی ہےکئی ادوار پر محیط اور کئی تہذیبوں کے حالات و واقعات سے سیراب، "چاند کو گل کریں تو ہم جانیں" بہت سے ایسے لوگوں کی بھرپور زندگیوں کی کہانیاں بیان کرتا ہے ہو جو مذہب اور اختیار کے نام پر تسلط پہ سوال اٹھاتے ہیں۔ اور اختلاف رائے کے حق کی ارتقاٗ کے علمبردار ہیں۔ مصنف کا یہ شاندار اولین ناول ایک نعرہ آزادی بھی ہے اور جبر کے خلاف جدوجہد کی دعوت بھی۔
Please use your Email instead of your Username to login.
Caution: Deleting Your Account will permanently remove all associated data, which cannot be recovered.
Your cart's total less than the Gift Card value. If you checkout now, the remaining amount will elapse as Gift Cards are for one time use only. Continue Shopping to fully consume your Gift Card.
The Transaction was unsuccessfull. Please try again.