Publisher: Book Corner|ISBN:
9789696623502 |Pages:
655
Shipping Weight:
0|Dimensions:
null
Share
Description
۔ ’’القرآن الحکیم‘‘ سے ’’گرنتھ صاحب‘‘ تک بنی نوعِ انسان کی مذہبی رہنمائی کرنے والی کتابیں۔۔ افلاطون کی ’’ریاست‘‘ سے کارل مارکس کی ’’داس کیپیٹل‘‘ تک انسانی فکر و فلسفے کی داستان۔۔ ہیروڈوٹس کی ’’تواریخ‘‘ سے ابنِ خلدون کے ’’مقدّمہ‘‘ تک تاریخ کی سرگزشت۔۔ ’’کلیہ و دِمنہ‘‘ سے دانتے کی ’’ڈیوائن کامیڈی‘‘ تک داستان گوئی کے عظیم سنگِ میل۔۔ ہومرکی ’’ایلیڈ‘‘ سے علامہ محمد اقبال کے ’’جاوید نامہ‘‘ تک دُنیا کی عظیم شعری تخلیقات۔۔ کالی داس کی ’’شکنتلا‘‘ سے ولیم شیکسپیئر کے ’’ہیملٹ‘‘ تک عالمی ڈرامے کے فن پارے۔۔ سروانٹیز کے ’’ڈان کیخوٹے‘‘ سے دستوئیفسکی کے’’کرامازوف برادران‘‘تک شاہکارناول۔۔’’دُنیا کی سو عظیم کتابیں‘‘ ایک ایسی کتاب ہے جو آپ کے لیے علم کی بےکراں کائنات کے بھرپور مشاہدے کے لیے ایک ایسا دریچہ وا کرتی ہے جس سے آپ ہزاروں برسوں پر محیط انسانی دانش، فکر، شاعری، ادب، فلسفہ اور مذہب پر مبنی لازوال کتابوں کی دُنیا میں داخل ہو جاتے ہیں۔ یہ ایک کتاب آپ کو اَن گنت کتابوں سے بےنیاز کر کے ان کتابوں سے بھرپور انداز میں متعارف کرائے گی جنھوں نے اس دُنیا پر حکمرانی کی اور اسے بدل کر رکھ دیا۔ یہ کتاب تمام شائقینِ کتب کی لائبریریوں کے لیے ایک ناگزیر ضرورت کی حیثیت رکھتی ہے۔
Please use your Email instead of your Username to login.
Caution: Deleting Your Account will permanently remove all associated data, which cannot be recovered.
Your cart's total less than the Gift Card value. If you checkout now, the remaining amount will elapse as Gift Cards are for one time use only. Continue Shopping to fully consume your Gift Card.
The Transaction was unsuccessfull. Please try again.