ORDERS

Readings Orders 0

DEMANDS

Readings Demands 0

Raakh Se Likhi Gai Kitaab (Urdu)
[Hardback - 2023]
In Stock
List Price: Rs.800
Our Price: Rs.800 Rs.720
Standard Discount: 10%
You Save: Rs.80
Category: Fiction
Sub-category: Literary Fiction
Publisher: Sang-e-meel | ISBN: 9789693531657 | Pages: 160
Shipping Weight: 0 | Dimensions: null

دو سال قبل جب معاصر عہد کے ممتاز نقاد ناصر عباس نیر کا پہلا افسانوی مجموعہ خاک کی مہک شایع ہوا تو اردو دنیا کے لیے یہ ایک خبر تھی، بڑی خبر۔ اسے انھی توقعات کے ساتھ پڑھا گیا جو ان کی راہ ساز تنقیدی کتب نے پیدا کر رکھی تھیں۔ اس افسانوی مجموعے کو بھی ایک مختلف اور یکسر نئے ذائقے کا حامل سمجھا گیا جس میں کچھ نئے تجربات بھی تھے، اسلوب، تیکنیک اور بیانیے کے۔ حکایات جدید و مابعد جدید کے عنوان سے ایک بالکل نیا قسم کا افسانوی بیانیہ متعارف کروایا گیا۔ اس کے ایک برس بعد فرشتہ نہیں آیا شایع ہوئی۔ اس کا استقبال پہلے مجموعے سے بھی بڑھ کر کیا گیا۔



اب 2018 میں دوسرے مجموعے کے ٹھیک ایک سال بعد راکھ سے لکھی گئی کتاب کے عنوان سے تیسرا مجموعہ سامنے آیا ہے جو پہلے دونوں مجموعوں سے مختلف بھی ہے اور ایک نئی دنیا سے قاری کو متعارف کرواتا ہے۔ مصنف کے تخلیقی وفود کی شدت قاری کو حیرت میں ڈالتی ہے اور موضوعات کا تنوع، ان کی پیشکش کا منفرد اسلوب ،کرداروں کی گہری نفسی، وجودی حالتوں کا نہایت پر اثر انکشاف کہیں قاری پر صدمے کی کیفیت طاری کرتا ہے اور کہیں صدمہ انگیز مسرت کی کیفیت۔ افسانہ نگار سماج کے لاشعور میں پناہ گزین عفریتوں کو کہیں قصے کی پرانی روایت میں منکشف کرتا ہے اور کہیں نفسی طلسمی حقیقت نگاری کے اس اسلوب میں سامنے لاتا ہے جو اردو افسانے میں اس سے پہلے نہیں برتا گیا۔ یہ اس آدمی کی راکھ سے لکھی گئی کتاب ہے جس نے اپنے اور دوسروں کے پیدا کردہ عفریتوں کا کھلی آنکھوں سے سامنا کرنے کی جرات کی

Nasir Abbas Nayyar is a Pakistani Urdu language writer, critic, columnist, and essayist. He has written books on poetry, literary theory and post colonial study of Urdu literature. He has produced some important books on structuralism and postmodernism and their influence on Urdu literature.

Also by the Same Author

View All

Bestsellers in Fiction

View All