ORDERS

Readings Orders 0

DEMANDS

Readings Demands 0

Falsfa-E-Meraaj-Un-Nabi (S.a.W) (Urdu)
[Hardback - 2022]
In Stock
List Price: Rs.600
Our Price: Rs.600 Rs.540
Standard Discount: 10%
You Save: Rs.60
Category: Religion
Sub-category: Islam
Publisher: Minhaj-ul-quran Publications | ISBN: 9780000554769 | Pages: 352
Shipping Weight: 0 | Dimensions: null

معراج النبی ﷺ تاریخ انسانی کا ایسا حیرت انگیز، انوکھا اور نادر الوقوع واقعہ ہے جس کی تفصیلات پر عقلِ ناتواں آج بھی حیران اور ششدر ہے۔ اسے کچھ سجھائی نہیں دیتا کہ یہ سب کچھ کیسے اور کیونکر ہوگیا۔ مادی فلسفہ کی خوگر اور اربعہ عناصر کی بےدام باندی دنیاوی عقل یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ پیکر انسانی ان حدود کو عبور کر کے لامکان کی رفعتوں تک بھی پرواز کرسکتا ہے اور وہ کچھ دیکھ لیتا ہے جسے دیکھنے کی انسانی نظر میں تاب نہیں۔ اس لئے حدود و قیود کے پابند لوگ اس بےمثال عروج و ارتقاء پر بہت حیران ہوتے ہیں اور اسے من و عن اور مستند انداز سے مذکورہ تفصیلات کے ساتھ بھی ماننے کے لئے تیار نہیں ہوتے اور ایسے ایسے شبہات وارد کرتے ہیں کہ دلائل سے غیر مسلح ذہن اور عام آدمی ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس مقدس واقعہ کے مختلف پہلوؤں کو موضوع سخن بنایا اور علم و حکمت کی شمع فروزاں کرنے کا فریضہ سر انجام دیا اور نہ صرف یہ کہ اہل ایمان کا ایمان تازہ ہوا بلکہ ذہن میں چبھے ہوئے شکوک و شبہات کے کانٹے بھی نکل گئے۔

معراج النبی ﷺ کے موضوع پر یہ کتاب ایک انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے جسے پڑھ کر واقعہ معراج النبی ﷺ سے متعلق نہ صرف شکوک و شبہات کا ازالہ ہوتا ہے بلکہ نئی نئی معلومات بھی ملتی ہیں، حضور نبی اکرم ﷺ کے مقامات و مرابت کا پتہ چلتا ہے اور نتیجے میں نسبت غلامی استوار ہوتی ہے اور محبت بڑھتی ہے جو ایک سچے امتی کی متاعِ بےبہا ہے۔

Muhammad Tahir-ul-Qadri is a Pakistani–Canadian Islamic scholar and former politician who founded Minhaj-ul-Quran International and Pakistan Awami Tehreek. Born in West Punjab, Pakistan, Qadri has served as a professor of international constitutional law at the University of the Punjab.

Also by the Same Author

View All

Bestsellers in Religion

View All