ORDERS

Readings Orders 0

DEMANDS

Readings Demands 0

Iqtasaadiyaat-E-Islam (Urdu)
[Hardback - 2024]
In Stock
List Price: Rs.1150
Our Price: Rs.1150 Rs.1035
Standard Discount: 10%
You Save: Rs.115
Category: Religion
Sub-category: Islam
Publisher: Minhaj-ul-quran Publications | ISBN: 9780000554790 | Pages: 855
Shipping Weight: 0 | Dimensions: null

اِقتصادیات کا شعبہ بڑا وسیع ہے۔ یہ زندگی کے تمام گوشوں کا اِحاطہ کیے ہوئے ہے۔ علمی لحاظ سے بے شمار لوگوں نے اِس کی نوعیت، وسعت اور تنفیذی پہلوؤں کو اُجاگر کرنے کی غرض سے قلم اٹھایا لیکن اُس راہ کی نشان دہی نہ کرسکے جو اپنے اندر اُصول و ضوابط اور قابلِ عمل نظریات رکھتی ہو اور اِنسان کے معاشی تعطل اور اِستحصال دور کرنے کی صلاحیت سے آراستہ ہو۔ اِس ضمن میں اِقتصادیات کے ’’باوا آدم‘‘ Adam Smith سے لے کر عصرِ حاضر کے ماہرینِ معاشیات نے اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن وہ اس نظریہ اور نظام کو پیش کرنے سے قاصر رہے جو اِنسانیت کو ذہنی سکون پہنچائے اور اس کے اِقتصادی مسائل کا قلع قمع کرے۔

اس کتاب میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بنی نوع انسان کو اقتصادیات کے اس پہلو سے روشناس کرایا ہے جو آفاقی، ہمہ گیر، حقیقی، فطری اور قابلِ عمل ہے۔ مذاہبِ عالم میں صرف اور صرف اِسلام ہی کو یہ اِعزاز حاصل ہے کہ اس کے پیش کردہ معاشی نظریات اِنسانیت کے تمام اِقتصادی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سینکڑوں آیاتِ قرآنیہ اور اَحادیثِ نبویہ ﷺ کے جلو میں اِقتصادیاتِ اِسلام کے بنیادی تصورات پیش کرتے ہوئے ان کی تشریح و توضیح حقیقی علمِ معاشیات سے آگاہی، اَہمیت و اِفادیت اور قابلِ عمل اقدامات کی نشان دہی کی گئی ہے۔

یہ کتاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قلمی مسودات اور لیکچرز پر مشتمل اقتصادیات اسلام کا mini encyclopedia اور تحقیق و تجسس کرنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ اس کتاب میں اسلامی معاشیات کی اساس و ارتقاء، اصول و ضوابط، اسلام کا تصورِ مال اور انفاق فی المال، اسلام کا تصورِ ملکیت، اسلامی معیشت میں امدادِ باہمی اور کفالتِ عامہ کا نظام، زمین، زراعت اور مزارعت، تجارت، شراکت اور مضاربت، صنعت اور لیبر پالیسی اور اسلامی معاشی نظام کی تنفیذ وغیرہ جیسے موضوعات شامل ہیں۔

Muhammad Tahir-ul-Qadri is a Pakistani–Canadian Islamic scholar and former politician who founded Minhaj-ul-Quran International and Pakistan Awami Tehreek. Born in West Punjab, Pakistan, Qadri has served as a professor of international constitutional law at the University of the Punjab.

Also by the Same Author

View All

Bestsellers in Religion

View All